(مانیٹرنگ ڈیسک)امن دشمنوں کا پشاور پرپھر بزدلانہ وار، یکہ توت کوہاٹی گیٹ کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکےتفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق دھماکہ اے این پی کے مقامی رہنما اور کسان کونسلر کےگھر کے باہر ہوا، دھماکے سے کوہاٹی گیٹ کے قریب مکان جزوی متاثرہوا، دھماکے میں 400 گرام بارود استعمال کیا گیا، مقناطیسی بم مکان کے گیٹ پر نصب کیا گیا تھا، خاتون سمیت 2 افراد شیشے ٹوٹنے سے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔