این سی اوسی کی منظوری کے بعد پنجاب کے 26 اضلاع کو بڑی اجازت مل گئی

این سی اوسی کی منظوری کے بعد پنجاب کے 26 اضلاع کو بڑی اجازت مل گئی
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، این سی اوسی اورکوروناٹاسک فورس کی منظوری کے بعدسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے پنجاب کے 26اضلاع کے تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کی اجازت دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے اس حوالہ سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا,لاہور سمیت اٹک،بہاولنگر،بہاولپور،بھکر،چکوال،چنیوٹ،فیصل آباد،گجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،جھنگ،جہلم،قصور،لاہور،لیہ،لودھراں،منڈی بہاؤالدین،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،ننکانہ صاحب،نارووال،پاکپتن،اوکاڑہ،شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھئے: پنجاب حکومت نے تفریحی پارکس کھولنے کی اجازت دے دی

26اضلاع میں تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کی اجازت کوروناکے مثبت کیسزکی شرح میں واضح کمی کے بعد دی گئی ہے, 26اضلاع کے تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کے دوران ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائیگا,تمام تفریحی سرگرمیاں کی 50فیصد رش کے ساتھ اجازت ہوگی۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہناتھا کہ صوبہ بھرمیں اِن ڈورڈائیننگ کی بالک اجازت نہیں ہوگی, سوئمنگ پولز کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے گا،تفریحی پارکوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنائے جائے گا،یہ نوٹی فکیشن 30مئی سے 15جون تک نافذالعمل رہے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کےکیسز کی شرح میں کمی پر حکومت نے تعلیمی اداروں اور دیگر تفریحی مقامات کھلنے کی اجازت دے دی ہے،نجی تھیٹرز کے بعد سرکاری تھیٹرہالز بھی کھولنے کی اجازت مل گئی،الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں 4 جون سے نئے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،پرڈیوسرز اور فنکاروں نے تیاریاں شروع کر دیں۔

علاوہ ازیں   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی گائیڈ لائینز کی روشنی میں پنجاب حکومت نے پانچ فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع میں ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹر سپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer