(سٹی 42) پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے۔
ٹک ٹاکر مشہور ہونے کے چکر میں ماڈل تھانوں میں جاکر ٹک ٹاک بنانے لگے، گزشتہ روز ٹک ٹاک کے شوقین ایس ایچ او مانگامنڈی کے آفس پہنچ گئے، ایس ایچ او مانگامنڈی رانا مجاہد کی سماجی رہنما چودھری شکور کیساتھ ویڈیو بنائی اور وائرل کر دی۔
اس سے قبل بھی ٹک ٹاک بنانے والوں نے تھانہ مانگامنڈی کی سرکاری بلڈنگ میں ویڈیوز بنائیں اور ویڈیوز وائرل کی تھیں۔پولیس افسران نے تھانوں میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
گزشتہ روز لاہور پولیس نے احاطہ عدالت میں اقدام قتل کیس میں پیشی پر آئے ملزم کے ساتھی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر گرفتار کرلیا تھا۔
یاد رہےکہ2017 میں ٹک ٹاک ایپ بائیٹ ڈینس کی طرف سےمتعارف کی گئی، جو انتہائی کم عرصہ میں عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔ اس ایپ کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے، ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے، دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔