شاباش، کمشنر کا لاہور کے باسیوں کے نام اہم پیغام

شاباش، کمشنر کا لاہور کے باسیوں کے نام اہم پیغام
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب:کورونا ایس اوپیز پر عمل کرتے رہنے سے لاہور میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان لاہوریوں کے شکرگزار، لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ نہ چھوڑنے کی تلقین بھی کردی۔ 
کمشنر لاہور کے جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ لاہوریوں نے پھر ثابت کر دیا کہ احتیاط و اتحاد سے کورونا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 27 اپریل کورونا مثبت کیسز 1306تھے۔ 27 مئی کو 307 رہے۔ 28اپریل تک مثبت کیسز1257 تھے۔ 28مئی کوکم ہوکر 196ہوگئے۔ 29 اپریل کو مثبت کیسز 1302 جبکہ 29 مئی کو کم ہو کر 196 رہے۔کمشنر لاہور کے مطابق 29 اپریل کو کورونا پازیٹیوٹی کی شرح 28 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

کمشنر لاہور کے مطابق 27 اپریل سےفلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا جس کے بعد 29 مئی کو پازیٹیوٹی شرح کم ہوکر 3 فیصد رہ گئی ہے۔ فلیگ مارچزاور ایس اوپیز پر سخت عملدرآمد نے کورونا پھیلاو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کیپٹن ر عثمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس و پیز پرعملدرآمد میں ہی کورونا سے تحفظ مل سکتا ہے۔ 

دوسری جانب رات گئے کمشنر لاہور سپیشل سکواڈ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائیاں کیں۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر جگنی ریسٹورنٹ اور ڈیرہ ریسٹورنٹ قذافی سٹیڈیم سربمہر کیا گیا۔ فضل حق ڈیرہ، بٹ کڑاہی ریسٹورنٹ، اصلی بٹ کڑاہی ڈیرہ ریسٹورنٹ کورونا احکامات کی خلاف ورزی پر سیل کر دئیے گئے۔