ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری
کیپشن: Car fell into canal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، جس سے کار ڈرائیور زخمی ہوگیا ،ٹریفک پولیس نے لفٹر کے ذریعے گاڑی نکال دی۔

ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔ 

ٹریفک وارڈن مرتضی گجر کے مطابق پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی نہر میں گر گئی۔حادثے میں گاڑی ڈرائیور معمولی زخمی ہواجسے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔پولیس کے مطابق نواز نامی ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جو موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دی۔ٹریفک وارڈن کے مطابق گاڑی ٹھوکر نیاز بیگ سے جیل روڈ کی طرف جارہی تھے جسے پی سی ایس آئی آر کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

چند روز قبل ٹھوکرنیازبیگ میں ٹرک اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے دوان35سالہ نعیم جاں بحق ہو گیا،متوفی ٹرالی ٹریکٹر پر سوار ہوکر جانب ٹھوکر کی طرف جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد نواز کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی۔