آن لائن شاپنگ لاہوریوں کو مہنگی پڑ گئی

آن لائن شاپنگ لاہوریوں کو مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) کورونا خدشات کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن عید شاپنگ شہریوں کو مہنگی پڑ گئی، صرف لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران تین سو بائیس افراد کو مختلف طریقوں سے لوٹا گیا۔

آجکل ہر انسان وقت کی قلت پر بات کرتے ہوئے نظر آرہا ہے جبکہ سائنسی ترقی نے انسان کی رفتار کو مزید تیز کردیا ہے۔ نئی نئی ایجادات سے انسان نے اپنا قیمتی وقت بچانا شروع کردیا ہے۔ وہ کام جو لوگ کافی وقت خرچ کرکے سرانجام دیتے تھے وہی کام جدید مشینوں کی بدولت منٹوں اور سیکنڈوں میں ہونے لگ گیا۔

 اسی طرح سائنسی ترقی کی بدولت انسان کی زندگی میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی انٹرنیٹ کی بدولت سے شاپنگ جو ایک جان جوکھوں کا کام ہے گھر بیٹھے پر سکون انداز میں ہونے لگا ہے۔ انٹر نیٹ کے ذریعے کی جانے والی شاپنگ کو ای یا آن لائن شاپنگ کہتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران عید اور پھر اس کا حل آن لائن شاپنگ، لیکن آن لائن شاپنگ متعدد افراد کو مہنگی پڑگئی، کسی کا کریڈٹ کارڈ ہیک ہوا تو کسی کا بینک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق آن لائن شاپنگ، کریڈٹ کارڈ فراڈ، بینک اکاؤنٹس ہیکنگ اور انعامی سکیموں کے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ زیادہ تر فراڈ آن لائن شاپنگ کےرپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب انعامی سیکمیوں کا لالچ دے کر بھی لوگوں سے ایزی پیسہ کی مدد سے پیسے ہتھیائے گئے۔

آن لائن فراڈ کیسز مین کئی گناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے اب تک شہری کروڑوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں سٹاف کی کمی کے باعث بھی کیسز زیرالتوا ہوگئے ہیں جبکہ دو ماہ کے دوران صرف تین ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا۔