ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں مفت درسی کتابوں کی تقسیم کیلئے شیڈول مرتب

سرکاری سکولوں میں مفت درسی کتابوں کی تقسیم کیلئے شیڈول مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ لاہورمیں 25 لاکھ سے زائد مفت درسی کتابوں کی تقسیم کا معاملہ،کورونا وائرس کے پیش نظرسکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا،لاہورمیں ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو کتابیں تقسیم کی جانی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ لاہور میں 1200 سےزائد سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کوتقریبا 25 لاکھ سے زائد مفت درسی کتابوں کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کتابوں کی تقسیم کیلئے شیڈول مرتب کرلیا ہے،ایس او پیزکے مطابق یکم جون کےبعد سے کتابیں تقسیم کی جائیں گی،سکول سے کتابیں صرف پیر اور منگل کے روز بچوں کو بلاا کردی جائیں گی،ایجوکیشن اتھارٹی نےہرسکول میں ہیڈ اور دو ٹیچرز کو پابند کردیا ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق کتابوں کی تقسیم کا عمل جون کے مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل 15 اپریل سے دوبارہ شروع ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے تقسیم کا عمل بند کرنا پڑا،جس پر  سرکاری سکولوں میں سیشن 2020 کیلئے کتابوں کی 100 فیصد تقسیم مکمل نہیں کی جاسکی ،جس کی وجہ سے ابھی تک طلباء کو چھٹیوں کا کام بھی تقسیم نہیں کیا جاسکا, رواں سال شہر کے 5 لاکھ طلباء میں 25 لاکھ سے زائد کتابیں تقسیم کی جانی ہیں۔والدین کا کہنا ہے کی کتابوں کی تقسیم بروقت شروع نہ ہونے سے بچے گھروں میں سلیبس پڑھنے سے محروم ہیں,انکا کہنا تھا کہ کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث چھٹیوں کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر نئےسیشن کے لئےشہر کےتمام  سرکاری سکولوں کو کتابوں کی تقسیم روک دی گئی تھی،،رواں سال نئے تعلیمی سال کیلئے 35 لاکھ کے قریب مفت کتابیں تقسیم کی جانا تھیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  کتابوں کی  تقسیم کا عمل سکول کھلنےکے بعد شروع کیا جائے گا،ہنگامی صورتحال کے پیش نظرکتابوں کی  تقسیم روک دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کومت نےجامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، جس کانوٹی فکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔

 کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر نئےسیشن کے لئےشہر کےتمام سرکاری سکولوں کو  کتابوں کی  تقسیم روک دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer