ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیخلاف نئی حکمت عملی، کاروباری سرگرمیوں بارے اہم فیصلہ

 کورونا کیخلاف نئی حکمت عملی، کاروباری سرگرمیوں بارے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)یکم جون سے سخت لاک ڈاؤن یا سمارٹ لاک ڈاؤن؟ کورونا وبا کی سنگینی کے عروج پر شہریوں کو حکومتی فیصلے کا انتظار ہے،تاحال پنجاب حکومت نے پیر کے روز سے مفاد عامہ میں اکانومی بیسڈ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے، میو ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ کورونا وائرس سے متعلق نئی حکمت عملی کےلیےسفارشات کی تیاری کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال اورچیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک ودیگر نےشرکت کی،اجلاس میں سفارشا ت کواتفاق رائے سے حتمی شکل دی گئی،اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو مہلک وباء سےمحفوظ رکھنے کیساتھ معاشی تحفظ فراہم کرنے کیلئےاکانومی بیسڈ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ کورونا وائرس کےمریضوں کوہسپتالوں میں بیڈز اوروینٹی لیٹرز کی دستیابی کی معلومات فراہم کرنےکیلئےمیو ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

شرکاء نےمختلف صنعتوں،کاروبارکےاوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیوں سےمتعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان نے بتایا کہ این ڈی ایم ے سےفوری طور پر 200وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کی درخواست کی جائےگی،1500وینٹی لیٹرز کی فراہمی سے متعلق درخواست پہلے ہی بھجوائی جا چکی ہے،اجلاس میں کوویڈ 19کے سلسلےمیں عوامی آگاہی مہم شروع کرنے پراتفاق کیا گیا،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےبتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایکسپو سینٹر میں 50سپیشل بیڈز لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایک روز میں ریکارڈ 96 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1379 ہوگئی، 2363 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 65059 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  2 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب بھی ہوگئے۔پنجاب کا دارالحکومت لاہور کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، لاہور میں 66 فیصد کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، وبا کے 79 روز میں وائرس سے ہونے والی اموات 154 ہوگئیں۔

24 گھنٹوں کے دوران 428 نئے مریضوں میں اضافے سے تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی،  پنجاب میں ایک روز میں  29 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے بھر  میں اموات کی تعداد 410 ہوگئی جبکہ  کورونا وائرس کے مزید 927 کیسز  سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 22964 ہوگئی،صوبے میں اب تک   6338 افراد کو کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer