( حسن علی ) رمضان المبارک کا تیسراعشرہ، یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ اور حکومت کی بے حسی برقرار، شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا غائب ہوگیا۔
ماہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن رمضان پیکج کے تحت شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی فراہمی نہیں ہوسکی، شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا پھر سے نایاب ہوگیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے فلور ملوں کو ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث آٹے کی فراہمی بند کی گئی ہے، شہر کے چھوٹے سٹورز پر بھی رمضان پیکج کی اشیا تاحال نہیں پہنچ سکیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے جو دعوے کیے تھے وہ صرف دعوؤں کی حد تک نظر آتے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت اشیا کی فراہمی نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔