ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید سے پہلے شہریوں کیلئے بری خبر

عید سے پہلے شہریوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) عید سے قبل شہریوں کیلئے بری آگئی، پٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے، لائٹ ڈیزل 1 روپے 68 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کل دی جائیگی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔