درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے نئے درخت نہ لگانے اور درختوں کی کٹائی کیخلاف درخواست پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شیراذ ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخت کاٹنے اور نئے درخت نہ لگانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔  سماعت کے دوران فاضل جج نے باور کرایا کہ ہر نئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر بنانے والے شہری کو 2 درخت لگانے چاہئیں، ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی نہ دیا جائے۔

درخواست گزار وکیل نے بتایا ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پاکستان کے شہر آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدراک کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جائیں اور درخت کاٹنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer