ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج کو جلال آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سورج کو جلال آگیا، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)سورج کو جلال آگیا، لاہور میں قیامت خیز گرمی پڑنے سے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اور اپر پنجاب سمیت لاہور میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

صوبائی دار الحکومت میں ہاٹ ویدر نے رنگ جمانا شروع کر دیا، گزشتہ دو روز سے لاہور میں صبح ہوتے ہی سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگتا ہے اور دن چڑھتے ہی گرمی کی شدت سے سب کو بے حال کردیتا ہے، آج سورج نے لاہوریوں کو دن میں ہی تارے دکھا دیئے، قیامت خیز گرمی پڑنے سے روزہ داروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسسز کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 اور کم سے کم 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے گا اور اتوار کے روز پارہ45 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔

کڑاکے کی گرمی پڑ نے سے شہریوں نے نہروں اور سویمنگ پول کا رخ کر لیا،  ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈوبکیاں لگانے والوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کا یہ ہی حل ہے۔ سوئمنگ پول پر کوئی تراکی کے مزے لے رہا ہے تو کوئی سالائڈز سے نیچے پانی میں گر رہا ہے جبکہ پول میں لگے ٹیوب ویل کے آگے سے کو ئی ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا، کشمیر اسلام آباد میں چند مقامات پر بادل برسیں گے، جس سے لاہور کے درجہ حررات میں کمی دیکھنے میں آئے گی جبکہ منگل کے روز لاہور میں ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں جبکہ عید کے دوسرے روز بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer