سٹی42: محکمہ بلدیاتمحکمہ بلدیات نے نئے بلدیاتی نظام پر عمل درآمد کیلئے محکمانہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی سپیشل سیکرٹری بلدیات وسیم رضا جعفری کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات شاہد زمان لک سمیت دیگر افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی نئے بلدیاتی نظام پرعملدرآمد، نئے نظام کی ٹرانزیشن اور نئے بلدیاتی نظام کے تحت ہونیوالے انتخابات کی مانیٹرنگ کرے گی۔