ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل

جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 6 گھنٹے طویل آپریشن، جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری سیل، 12 ہزار لیٹر معروف برانڈز کی جعلی کولڈ ڈرنکس، خام مال اور خالی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں نے متعلقہ فیکٹری سے12 ہزار لیٹرمعروف برانڈزکی جعلی کولڈڈرنکس، خام مال اورخالی بوتلیں، 13 گیس سلنڈر، 4 فلنگ مشینیں، بھاری مقدارمیں جعلی لیبل اورڈھکن بھی برآمد کیئے۔   ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ٹیم رات ایک بجےفیکٹری میں پہنچی، فیکٹری کےظاہری حصے میں لائسنس یافتہ جوس اورکولا ڈرنکس بنائے جانے کا ڈرامہ رچایا گیا تھا، ٹیم پہنچتے ہی دروازے بند کر کے جعلی کولڈڈرنکس گٹرمیں بہانا شروع کر دی گئیں۔

تمام جعلی مال کو فیکٹری میں بنے خفیہ تہہ خانوں میں چھپا دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق 6 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد دروازہ کھول کر تہہ خانہ تلاش کیا گیا، پوری ٹیم نے بغیر سحری کیے روزہ رکھا مگراپنا کام جاں فشانی سے مکمل کیا۔ جعلی انرجی اورکولاڈرنکس کی صورت میں یہ زہرعید کے دنوں میں فروخت ہونا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer