سرکاری سکولوں میں جعلی داخلوں کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں جعلی داخلوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرز شپ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں میں جعلی داخلوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سی ای اوز سے متعلقہ سکولوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

محکمہ سکول پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی ای او ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہےکہ سابق دور حکومت میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر دیئے گئے سرکاری سکولوں کے اعدادوشمار دیئے جائیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ پِیف سکولوں کی انتظامیہ پر اعزازیہ کے لئے غیرضروری داخلوں کا الزام ہے اور محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سی ای اوز تعلیم کو مراسلہ جاری کیا کہ 4200 سکولوں کے متعلق ان کی انتظامیہ یکم جون تک مکمل ریکارڈ فراہم کرے،  ایسے سکول جہاں غلط داخلوں کا اندراج کیا گیا وہ سکول حکومت واپس اپنے قبضے میں لے لے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer