لاہور کی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخاب، سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو گھوڑا مل گیا

By Election in Lahore, Election in Lahore, City42, Sunni Ittahad Counsel, Pakistan Muslim League Noon, PMLN, Election Symbol, Election Commission of Pakistan , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آٹھ فروری الیکشن کے بعد لاہور میں خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے  الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے کئی امیدواروں کو گھوڑا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ ان حلقوں میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور میں قومی اسمبلی کے 1اورصوبائی اسمبلی کے 4حلقوں کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے۔ 

این اے 119سے مسلم لیگ نون کے امیدوارعلی پرویز کو شیر ،سنی اتحاد کونسل کے شہزادہ فاروق کو گھوڑا  نشان دیا گیا ہے۔

پی پی 158سے  سابق وزیر اعلیٰ  چوہدری پرویز الٰہی کا بیٹا  چوہدری مونس الٰہی سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے۔ مونس الٰہی کو  گھوڑا اور ان کے مقابل مسلم لیگ نون کے چودھری محمد نواز کو شیر کانشان الاٹ کیاگیا۔

 پی پی 164سے سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف کو گھوڑا  اور مسلم لیگ نون کے  امیدوار راشد منہاس کو شیر کا نشان ملا ہے۔

پی پی 149سے شعیب صدیقی کو عقاب،سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید کو گھوڑے کانشان الاٹ ہوا کیاگیا۔

 پی پی 147سے آزاد امیدوار محمد خان مدنی کو بلیک بورڈ ، مسلم لیگ نون  کے محمد ریاض کو شیر کانشان الاٹ ہوا۔پی پی 147 سے شاہ رخ جمال بٹ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں، ان کو انتخابی نشان گھوڑا ملا ہے۔