ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے نواحی علاقہ میں "بااثر افراد" کی کمزور شہری کے ساتھ درندگی، ویڈیوز سامنے آ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیروزوالا  کے علاقہ سجاد ٹاؤن ٹبہ بیگم میں  درندہ صفت با اثر افراد نے چوری کا الزام لگا کر نوجوان کو انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا اور اس کی عزتِ نفس بری طرح مجروح کر ڈالی۔ 

چوری کے شبہ کا بہانہ بنا کر نام نہاد بااثر افرادنے ایک  نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا، اس کی  بھنویں،  مونچھیں اور سر کے بال مونڈ ڈالے ۔ نوجوان کو بجلی کے پول کے ساتھ باندھ کر بھی اس پر تشدد کرتے رہے ۔

با اثر افراد نوجوان پر  تشدد کرنے کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔

 نوجوان پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی موبائل فونز سے ویڈیوز بھی بنتی رہیں لیکن با اثر ہونے کے زعم میں گرفتار درندوں نے کسی تادیب کا خوف کئے بغیر اپنے جیسے انسان کو انسانیت کے شرف سے گرانے کا ہر ہتھکنڈا آزما ڈالا۔ 

 ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کس طرح نوجوان کو پول کے ساتھ باندھ گیااور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

 نوجوان کو 12 گھنٹے تک بجلی کے پول کے ساتھ باندھے رکھا ۔

 نوجوان کے لواحقین کی وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ.