پولیس نے قاتل دھاتی ڈور کی آن لائن سپلائی کی بڑی چین پکڑ لی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذاکر حسین : قصور میں پولیس نے قاتل دھاتی ڈور کی آن لائن سپلائی کی بڑی چین پکڑ لی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں قصور میں پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے قاتل دھاتی ڈور کی قصور میں آن لائن سپلائی کی بڑی چین پکڑ لی۔

پولیس کو  قاتل دھاتی ڈور کی سینکڑوں تعداد میں چرخیاں برآمد ہوئیں، پولیس نے آرڈرز دینے والے ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او بی ڈویژن پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دھاتی ڈور ڈیرہ اسماعیل خان سے آن لائن مگوا کر ضلع قصور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھیں ۔ 

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث ملزمان کسی معافی کے مستحق نہیں۔ جو پتنگ اڑائے گا، بیچے گا یا بنائے گا، سیدھا جیل جائے گا۔