9 مئی کے پُر تشدد حملوں میں ملوث 51 مجرموں کو سزا ہو گئی

May Nine Attacks ; 51 convicted, Gujranwala Cant attack on May 9, City42, Anti Terrorist Court, ATC Gujranwala, PTI Workers convicted, Gujranwala
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 9 مئی 2023 کو  گوجرانوالہ کینٹ میں حملہ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے 51 مجرموں کو سزا سنا دی۔

 29 مارچ 24 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ میں 09 مئی ATA 823/23 کیس تھانہ گوجرانوالہ کینٹ، اے ٹی سی جج نتاشا ندیم سپرا کی عدالت میں 51  ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔

 تمام 51 ملزمان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس فیصلہ کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

 51 ملزم پی ٹی آئی کے فعال کارکن  تھے جن کو  آج سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سب  لوگ 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھے اور مجرم ثابت ہوئے۔

نو مئی 2023 کے پرتشدد حملوں میں ملوث مرکزی  قیادت، جو پہلے ہی مختلف جیلوں میں ہیں اور کچھ مفرور ہیں، ان کا ٹرائل دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی بار 9 مئی کو سزا سنائے جانے سے ڈیٹرنس بڑھے گی اور 9 مئی کے دیگر مقدمات میں فیصلے کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ٹرائل جرم کے فوراً بعد جتنی جلد مکمل ہو جاتا اور سزا سنا دی جاتی، اتنا ہی بہتر تھا۔ تاہم دیر آید درست آید