جعلی ادویات کی فروخت اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

جعلی ادویات کی فروخت اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے نے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے جعلی ادویات کی فروخت اور بجلی چوری میں ملوث  6 ملزمان گرفتار کر لیے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون کی جابن سے 11 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔  ایف آئی اے کی جانب سے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 2 انکوائریاں درج کر لی گئی، جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 9 مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

 کمپوزیٹ سرکل بنوں، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی جانب سے بنوں روڈ، پنڈی روڈ، دارابن روڈ ڈی آئی خان اور لکی مروت میں چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 6 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں صید رحمان، خالد محمود، محمد یاسین، وقاص محمود، وحید اللہ اور محمد امتیاز شامل ہیں۔ ملزمان اپنی دکانوں، سکول، کلینک اور آفیسز پر مین لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 3 میڈیکل سٹوز پر کاروائیاں کی گئی۔ جہاں جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔