ویب ڈیسک: ہوم سیکرٹری پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار واپس اضلاع کے ڈی سی کو دے دیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کے مطابق اب اضلاع کے ڈی سی اسلحہ لائنس جاتی کرنے کی منظوری دے سکیں گے۔ اضلاع کے ڈی سی کو آبادی کے کوٹے کے مطابق اسلحہ لائنسنس جاری کرنے کا اختیار ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلحہ لائسنس ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کیا جاتا تھا ۔