ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے امیر نے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ ہونے کا ذمہ دار گوہر خان کو قرار دے دیا

Gohar Khan and Liaqat Baloch, Jamat Islami and PTI alliance, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے اپنی پارٹی کے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا  سبب گوہر خان کو قرار دے دیا۔انہوں نے اتحاد نہ ہونے کا سبب جماعت اسلامی پر  کسی دباؤ کو قرار دینے کا  گوہر خان کا الزام مسترد کر دیا ۔ 

  لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی پر کوئی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دباؤ میں کوئی فیصلہ کسی کے دباؤ میں آ کر نہیں کرتی۔   بیرسٹر گوہر  خان خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے  تھے۔ 

لیاقت بلوچ نے لاہور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں  کہا کہ جماعت اسلامی کی غیر مشروط تعاون کی پیش کش پر  گوہر خان نے صرف خیبر پختو نخوا میں اتحاد کی شرط لگائی  جس کے بعد جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی جماعت کے ساتھ پورے ملک میں اتحاد نہیں کرنا چاہتی تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کر لے ۔ 

  گوہر ن خان نے جایک نیوز چینل کے ٹاک شو  میں کہا تھا کہ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد  کے متعلق  مذاکرات کے لیے نہیں پہنچے تھے۔