پاکپتن کے گاؤں میں تہرا قتل، آئی جی نے فوری رپورٹ طلب کر لی

Tree presons murdered in Pakpatan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکپتن کے نواحی گاؤں سے ستر سالہ  ماں اور اس کے دو جوان بیٹوں کی پرانی لاشیں گھر سے  اندر سے ملنے کو تہرے قتل کی واردات قرار دیا جا رہا ہے۔   آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تہرے قتل کی واردات کا  سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

 سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  ڈی پی او پاکپتن کو  اس قتل میں ملوث افراد  کی گرفتاری کے لی فوری طور پر ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔  آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ اس  سانحہ کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر مکمل تحقیقات کی جائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاد لوائی جائے۔

ڈی پی او پاکپتن  نےجائے وقوعہ پر خود جا کر کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیموں سے شواہد اکٹھے کر وائے۔ 

ڈی پی او طارق ولائیت نے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

پاکپتن کے گاؤں میں کیا ہوا

پاکپتن نے نواحی گاؤں چک شفیع کے قریب واقع آبادی بگی بھیری میں ماں اور دو بیٹوں کی کئی روز پرانی لاشیں گھر سے برآمد ہونے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔   یہ لاشیں  35 سالہ رفاقت، 42 سالہ لیاقت اور ان دونوں کی  72سالہ والدہ  اماں سرداراں بی بی  کی تھیں۔

 گھر میں تعفن پھیلنے سے اہل علاقہ کو گھر مین لاشوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔  فورنزک ٹیم کی چھان بین سے اندازہ ہوا کہ تینوں ماں بیٹوں کو قتل کیا گیا ہے۔