سٹی42: کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، کار میں سوار دو خواتین اور ایک بچی ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔
کار کے نہر میں گرنے کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے نزدیک آہلہ کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ کار میں 5 افراد سوار تھے ،2 مردوں کو نہر سے زندہ نکال لیا گیا، کار میں موجود 2 خواتین اور ایک بچی نہر میں ڈوب گئیں، ان کی لاشیں اب تک نہیں ملیں۔