حسن خالد : ماڈل ٹاون اور اطراف میں شہریوں کی جیب تراشی کرنے والا بچہ گینگ سرگرم ہو گیا ۔
گینگ میں شامل ایک بچہ آج رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔جیب تراش بچہ جنازہ کے دوران ایک شہری کی جیب سے موبائل فون اور پرس نکال کر بھاگا۔ماڈل ٹاون سیکیورٹی عملے نے بچہ کو پکڑ لیا،قبضہ سے چوری کیا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ۔سیکیورٹی عملے نے بچے کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔