محکمہ کھیل پنجاب کا رمضان المبارک میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ

 محکمہ کھیل پنجاب کا رمضان المبارک میں کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ کھیل پنجاب نے رمضان المبارک میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران چھ مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، ان کھیلوں میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

پلان کے مطابق کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلوں میں صوبہ بھر کی ڈویژنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کرکٹ کے مقابلے گائوشالہ اور باقی تمام مقابلے نشتر پارک میں منعقد کروانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ  کے تیار کردہ پلان کے حتمی شیڈول کا اعلان  حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائےگا۔

Bilal Arshad

Content Writer