ویب دیسک: غازی آباد پولیس کی بڑی کارروائی سے اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جعلی اسناد ،جعلی اسٹامپ پیپر ، جعلی ٹکٹیں بنانے کی بڑی فیکٹری پر چھاپا مارا، فیکٹری میں کروڑوں روپے مالیت کے جعلی ایل ڈی اے کے کاغذ اور دیگر سرکاری دستاویزات بھی موجود تھیں۔
پولیس نے سکینر مشینیں، فوٹ کاپی مشینیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا، اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شیر دل خان اور توقیر الیاس شامل ہیں۔