(ویب ڈیسک)بہاولپور کو لاہور اور ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کرنے کیلئے موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر موٹر وے فیزیبیلیٹی بنا کر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بھجوانے کی ہدایت کر دی، کمشنر بہاولپور نے وزیر اعلیٰ کو سی پیک سے منسلک کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
وزیر اعلیٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو سمری جلد ارسال کرنے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے بتایا کہ موٹر وے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک تعمیر کیا جائیگا ، موٹروے بننے سے بہاولپور میں صنعتی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہو گا جبکہ موٹروے کی تعمیر سے بہاولپور سے ملک کے دیگر شہروں کا دورانیہ 2 گھنٹے کم ہو جائیگا۔