پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات، سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات، سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد کل نیا بینچ سماعت کرے گا، کون سا بینچ سماعت کرے گا یہ فیصلہ کل ہی ہو گا۔

 یاد رہے کہ قبل ازیںپنجاب ، کے پی میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر کیس کی سماعت کرنے والا لارجر بینچ جسٹس امین الدین خان کی جانب سے کیس سننے سے معذرت پر ٹوٹ گیا تھا۔

5 رکنی بینچ جب سماعت کیلئے آیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں، اس موقع پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔

جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا، جسٹس امین کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہو گیا اور اب کیس کی مزید سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، جس کے بعد آج ہونے والی سماعت موخر کر دی گئی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer