ویب ڈیسک: کورونا کے خطرناک وار جاری، 27 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں، شہر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض زیرعلاج ہیں۔
چلڈرن اور نیشنل ہسپتال میں کورونا ورش کے 2 ،2 مریض زیر اعلاج ہیں، جبکہ میو ہسپتال ، شیخ زید اور حمید لطیف ہسپتال میں کورونا کا ایک ایک مریض داخل ہے۔
واضح رہے کہ لاہور شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔