سٹی 42: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پارلیمںٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھلیے گا تو شاید ہماری حکومت بھی ہمیں بھارت جانے کی اجازت نہیں دے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی مؤقف ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر بھی اختیار کیا تھا، پہلے بھارت کے نا کھیلنے پر بھی حکومت وہاں جا کر کھیلنے کا کہتی تھی لیکن اب صورتحال مختلف ہے، ہوسکتا ہے اب حکومت بھارت جانے کی اجازت نا دے۔
اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مسئلےکا کوئی نا کوئی راستہ ڈھونڈنا چاہیئے تاکہ پاک بھارت میچ بھی ہوں اور لوگوں کے آپس میں روابط بھی قائم ہوں۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بھارت سے نا کھیلنے پر پی سی بی کو مالی نقصان تو نہیں ہوگا۔
اس کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے مالی طور پر پی سی بی کو بااختیار کر دیا ہے ایسے ہمیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اب۔