لاہور پھر آلودگی میں نمبر ون پر، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

لاہور پھر آلودگی میں نمبر ون پر، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ساتھ سورج بھی اپنی کرنیں بکھیرنے لگا،  محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کر دی, لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ 
 سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے بادل وقفے وقفے سے برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے, موجودہ درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے,9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہو اچل رہی ہے جبکہ دوسری طرف فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 159ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے میں 189،چھٹہ پارک کے اطراف 165اورپو لو گراؤنڈ کے اطراف شرح آلودگی 160ریکارڈ کی گئی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی تیز  ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلند پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔