مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار ماہانہ کرنے کا فیصلہ

مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار ماہانہ کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھا کر 32 ہزارروپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ۔

سیکرٹری لیبرنےماہانہ ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں جلد از جلد چھاپنے کے لیے بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کی زیر صدارت کم از کم اجرت بورڈ کا اجلاس ہوا۔سیکرٹری بورڈ محمد شاہد نے سیکرٹری لیبر اور دیگر ممبران کو موجودہ مہنگائی کی وجہ سے مزدوروں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری لیبر کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب اور محکمہ لیبر مہنگائی اور معاشی اشاریات میں تبدیلی کے باعث مزدوروں کو در پیش مسائل سے واقف ہے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر