(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی کیلئے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 30 مارچ اور 31 مارچ کو تمام بینکس بشمول نیشنل بینک آف پاکستان اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن بالترتیب شام 4 اور 6 بجے تک کھولے جائیں۔
خیال رہے کہ رمضان میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے جو شیڈول جاری کیا ہےاس کے مطابق بینکس عوامی لین دین کیلئے پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو صبح ساڑھے 8 بجے سے ایک بجے تک عوامی لین دین ہوگی۔