پی ٹی آئی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

پی ٹی آئی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) تحریک انصاف کے رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، سابق وزیر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید کیخلاف انکوائری شروع کردی، سابق ارکان اسمبلی محمد فاروق اعظم،  چودھری محمد احسان الحق، صاحبزادہ محمد غنی عباسی کو طلب کرلیا، سمیع اللہ چودھری،ڈاکٹر محمد افضل کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ 

پی ٹی آئی رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے، اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزرا میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کیخلاف انکوائری کھول دی،سابق وزرا پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ٹھیکیدار ملک راشد کو فرنٹ مین بنا کر کرپشن کرنے کا الزام عائد کیا گیا،دونوں پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران سے ساز باز کرکے سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔

 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں پر رہنما پی ٹی آئی محمد فاروق اعظم ملک کو یکم اپریل کو اینٹی کرپشن طلب کیا گیا ، سابق ایم پی اے چودھری احسان الحق کو ترقیاتی منصوبوں کے غیر قانونی ٹھیکے دینے اور رشوت کے الزام پر بلاوے کا نوٹس بھیج دیا۔

صاحبزادہ محمد غنی عباسی کو من پسند افراد کو ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دینے اور رشوت وصول کرنے کے الزام میں طلب کرلیا۔ سمیع اللہ چوہدری پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے الزام میں طلب کرلیا۔