ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کو خط پبلک کرنے سے روکنے کی درخواست۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: Islamabad High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے وزیر اعظم حلف کی خلاف ورزی میں کوئی بھی معلومات پبلک نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو سیکریٹ معلومات پبلک کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور انکے حلف کے مطابق ہونا چاہیے ۔ عدالت کو اعتماد ہے کہ منتخب وزیراعظم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کریں گے اور نہ ہی  قومی مفاد اور ملکی وقار کے خلاف کوئی معلومات پبلک کریں گے۔ 

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں لکھا کہ بلاجواز روکنے کا حکم جاری کرنا منتخب وزیراعظم پر عدم اعتماد کو ظاہر کرے گا۔عدالت کو اعتماد ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی میں کوئی معلومات پبلک نہیں کرینگے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor