ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیسرا اتحادی  بھی حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانےکو تیار ؟

سربراہ جی ڈی اے پیر پگاڑا
کیپشن: Chairman GDA Peer Pagara
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان عوامی پارٹی اور  متحدہ قومی موومنٹ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت حکومت کی کشتی سے چھلانگ لگانے  کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد   گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اےاورمتحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حق میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد پر متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ 
 خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد حکومت ایوان میں عددی اکثریت کھو چکی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor