ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکی آمیز خط کس نے لکھا؟ وزیراعظم نے بتادیا

دھمکی آمیز خط کس نے لکھا؟ وزیراعظم نے بتادیا
کیپشن: PM Latter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر صحافیوں سے وزیراعظم کی ملاقات ختم ہوگئی ہے،اینکر پرسنز کو دھمکی آمیز خط دکھایا گیا، تحریک عدم اعتماد سے متعلق اور دیگر مندرجات پر آگاہی دی گئی.

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں دھمکی آمیز خط دکھایا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ خط سے متعلق ملک کا نام نہیں بتاسکتے، خط ہمارے اپنے سفیر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط پر پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دیں گے، خط پر نیشنل سیکیورٹی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

24 نیوز نےاسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا،24 نیوز کا سوال کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیامبینہ خط امریکی حکام کی جانب سے بھیجا گیا؟جس پر امریکی سفارتخانے نےمبینہ خط سے اظہار لا علمی کیا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہناتھا کہ معاملے کے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ سے رابطہ کیا جائے،معاملے کا جواب پاکستانی وزارت خارجہ دے سکتی ہے، وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط ملنے کا دعوی کیا تھا۔حکومت کا دعوی ہے کہ مبینہ خط تحریک عدم کے متعلق ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئرصحافیوں کی ملاقات کی اور ان کےسامنےخط کےمندرجات شیئر کیے۔وفاقی کابینہ کے سامنے آج خط کے حقائق رکھے گئے۔ خط ان کیمرہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔خفیہ مراسلے کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش  کی گئیں جس کے مطابق امریکا میں  سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ  برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔   جس کے بعد کابینہ ارکان کو خط کی تفصیلات سے آگاہ کرکے  خط کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیل کردیا گیا۔ خط کےمندرجات میں کہا گیا کہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو پسند نہیں کیا جا رہا، وزیراعظم عمران خان ریاست کوساتھ لےکر نہیں چل رہے۔کابینہ اجلاس میں خط پڑھ کرسنایاگیا۔عدم اعتمادکا مقصد وزیراعظم کوہٹاناہے۔ خط میں لکھاگیاہے کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بریفنگ دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer