ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ آئٹمز بنانے والی کمپنیوں کے لئے اہم خبر

Food items companies
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس کیو سی اے نے فوڈ آئٹمز کی سرٹیفکیشن شروع کردی،متعدد کمپنیوں نے سرٹیفکیشن کیلئے درخواستیں جمع کروادیں۔

 تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے میں سرٹیفکیشن وفاقی ادارہ کریگا، صوبائی فوڈ اتھارٹیز پی ایس کیو سی اے کے بنائے سٹینڈرڈز اپنانے کے پابند ہونگی۔فوڈ کاروبار کی رجسٹریشن اور فیکٹری لگانے کیلئے لائسنسنگ صوبائی اتھارٹیز کرینگی۔

مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پی ایس کیو سی اے ذرائع کے مطابق کوالٹی اشورنس سیل قائم کر دیا گیا،صوبوں کی مشاورت سے فوڈ آئٹمز کیلئے سٹینڈرڈز  متعین کر دئیے گئے۔