(ویب ڈیسک) صوبائی وزراء کی ترین گروپ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات ختم، صوبائی وزراء نے وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہی کی حمایت کی درخواست کردی۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزراء سبطین خان ،میاں محمود الرشید ،سید صمصام بخاری اور ڈاکٹرمراد راس لنگڑیال نے ترین گروپ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ترین گروپ کے اجمل چیمہ ،ملک نعمان لنگڑیال عبدالحئی دستی اور فیصل حیات جبوانہ بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزراء نے وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہی کی حمایت کی درخواست کردی ۔
صوبائی وزراء پرویز الہی کی حمایت کی یقین دہانی لیے بغیر ہی مایوس لوٹ گئے۔میاں محمود الرشید نے دعویٰ کیا کہ دوست ہیں رابطے میں رہتے ہیں ایک دو روز میں بڑا بریک تھرو ہوگا۔
میاں محمود الرشید سے سوال کیا گیا کہ جیسے اسلام آباد میں بریک تھر و ہوا ہے ویسا ہی مثبت بریک تھرو ہوگا، جواب میں ان کا کہناتھا کہ جی بلکل اسلام آباد جیسا ہی بریک تھرو ہوگا۔
رہنما تحریک انصاف و صوبائی وزیراجمل چیمہ کا کہناتھاکہ عثمان بردار کا استعفی منظور ہونے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔کل ترین گروپ کا اجلاس بلایا ہے۔حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرسکتے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہمارا حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔