افواہیں دم توڑ گئیں۔۔ عثمان بزدار کا استعفا گورنر ہاؤس کو موصول

عثمان بزدار، چودھری سرور
کیپشن: Usman Buzdar, Ch Sarwar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کامعاملہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کرنے کا فیصلہ ہوگیا جبکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی گورنرہاؤس کو موصول ہوگیا۔

 ذرائع نے دعوی کیاہےکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی کل منظور کیا جائے گا ۔ کل گورنرپنجاب چودھری محمد سرور استعفے کی منظور ی کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے ۔ گورنر سے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اقدامات کرے گا ۔ استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے، اور انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ  چودھری پرویز الٰہی وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر پریشان تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے استعفے کی منظوری نہ ہونے کہ وجہ سے ابھی تک  اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا  اور ساتھ ہی ق لیگ نے پریشانی بھی ظاہر کی ۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ کے استعفے کو جلد از جلد منظور کرنے پر زور دیا تھا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے عدم اعتماد کا معاملہ ہوجائے تو عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی فوری منظور کرلیا جائے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor