ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور انتظامیہ کی پھرتیاں

 لاہور انتظامیہ کی پھرتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور انتظامیہ کی پھرتیاں ،صدیق ٹریڈ سنٹر کے سامنے فلائی اوور کو معروف شاعر منیر نیازی کے نام سے منسوب کرنے کی سمری کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کیلئے ارسال کرکے منظوری سے قبل ہی منیر نیازی فلائی اوور کا بورڈ لگا دیا .

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے فلائی اوور کو منیرنیازی کے نام سے منسوب کرنے کی سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی تھی,  لاہور انتظامیہ نے فلائی اوور کے نام کی کابینہ سے منظوری کا انتظار بھی نہ کیا اور منیر نیازی فلائی اوور کا بورڈ لگا دیا, منیرنیازی کی اہلیہ ناہید نیازی کی جانب سے فلائی اوور کا نام منیرنیازی سے منسوب کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ نے درخواست پر ابتدائی رضامندی کا اظہار کرکے کابینہ کمیٹی برائے قانون کو ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی,محکمہ بلدیات نے سمری تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو ارسال کررکھی تھی۔

ایم سی ایل ذرائع کے مطابق منیرنیازی فلائی اوور کے نام کا بورڈ ٹیپا ایل ڈی اے نےعجلت میں لگایا، ایم سی ایل ذرائع کے مطابق بورڈ ایم سی ایل کی مشاورت کے بغیر لگایا گیا۔