ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد کتنے ووٹوں سے ناکام ہوگی؟عثمان ڈار نے بڑی پیشگوئی کردی

تحریک عدم اعتماد کتنے ووٹوں سے ناکام ہوگی؟عثمان ڈار نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5 یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا کہنا ہےکہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا،امید ہے ایم کیوایم حکومت کےساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ  متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، اعلان آج کیا جائے گا،ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور  ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ۔

دوسری جانب  حکومتی وفد نے بھی ایم کیو ایم کو ہر شرط ماننے کی یقین دہانی کروادی ہے، آج صبح حکومتی وفد  نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سے ملاقات کی، حکومتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچای۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا ہے۔ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ہمارے دروازے اور دل کھلے ہیں،جیسے چاہیں گے کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔صبح ایم کیو ایم کی کال کا انتظار کروں گا۔ایم کیو ایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدہ کیلئے موجود ہیں۔

یاد رہےکہ 28 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی، تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سے اپوزیشن اور حکومت میں نمبر گیم کی جنگ جاری ہے۔