ویب ڈیسک:صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین نے گروپ اراکین کو مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ پنجاب اور مرکز میں کیا کرنا ہے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے ۔
جہانگیر ترین سے ملنے والی ہدایات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا گورنر کو استعفیٰ بھجوانے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی جانب سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں مزید انتظار کرو اور مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
دوسری جانب ترین گروپ نے غیر رسمی مشاورتی عمل آج بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پیش نظر آج چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ترین گروپ نے کل باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا جو کہکل شام 5بجے سئینر رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہو گا ۔