ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الہیٰ نے(ن) لیگ کا ساتھ نہ دینے کی وجہ بتادی

چودھری پرویز الہیٰ نے(ن) لیگ کا ساتھ نہ دینے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کے ساتھ بہت ہی محتاط انداز میں چلتے ہیں ، شہباز شریف کا اپنا ایک سٹیٹس ہے لیکن وہ اپنے بھائی  کے ویٹو کا رخ نہیں موڑ سکے ۔

چودھری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ جن کو آن بورڈ ہونا چاہیے تھا وہ شہبازشریف سے آن بورڈ نہیں تھے، مریم بی بی گروپ محسوس کرتا تھا کہ ہم سات دس سیٹوں والوں کو کیوں سارا کچھ ہی دے دیں؟ شہبازشریف 35سال بعدہمارےگھرآئےتھے، شہبازشریف نےکھانےپربلایا لیکن ہم نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چیزوں کا علم ہوجاتا ہے، مریم نوازکوپسندنہیں تھاکہ  سات سیٹ والوں کوکوئی عہدہ دیا جائےجبکہ شہبازشریف کااپناسٹیٹس ہےلیکن وہ بھائی کےویٹوکارخ نہیں موڑسکے۔

پرویزالہٰی  نے کہا کہ ہمارافطری اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ بنتا ہے،عمران خان نےخود فون کیاتھا کہ بنی گالہ آجائیں۔پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نےکہاآپ کووزیراعلیٰ نامزدکررہےہیں اور میں نے وزیراعظم کی یہ پیشکش قبول کر لی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ   عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتما دناکام ہوجائے گی،  گورنر صاحب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کریں گے پھر معاملہ اسمبلی جائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقت ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔