سٹی42:قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے لیے کل روانہ ہوگی ،، ٹیم میں شامل تمام 20 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے لیے کل روانہ ہوگی۔20رکنی قومی بلائنڈ سکواڈ کی گزشتہ روز کی گئی کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آئی تھی۔قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں ٹرائینگولر سیریز کھیلے گی۔سیریز میں پاکستان ،بھارت،میزبان بنگلہ دیش کی بلائنڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بلائنڈ ٹرائینگولر سیریز 2 سے 8 اپریل تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔