ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ، گورنر پنجاب نے عوام سے اہم اپیل کردی

Governor Punjab
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدا کیلئے عوام کورونا کی تیسری لہر کو بہت سنجیدہ لیں، عوام احتیاط نہیں کر یں گے توپھر کورونا کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا۔

گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کورونا بارے برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، کورونا کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے،اس مشکل وقت میں عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں کورونا سے جلد نجات دلائے، عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفرسے گر یز کریں۔

گور نرپنجاب نے کہا کہ ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کورونا کیخلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کر نا ہوگی۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی، 24 گھنٹوں میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 356 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار 364 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شادی کی تقریبات ، کھیلوں، ثقافتی، سماجی اور تفریحی تقریبات پر یکم اپریل سے 11 اپریل تک پابندی عائد کردی گئی،  میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی، شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا، ماسک استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer