شوگر ملز مقررہ تاریخ پر کرشنگ کی پابند، کین کمشنر کے اختیارات میں اضافہ

Sugar Mills
کیپشن: Sugar Mills
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) شوگر ملز پر حکومت کی دی گئی تاریخ تک کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پابند، آئندہ صرف شوگر فیکٹری کا مالک یا اس کا نامزد نمائندہ گنے کی خریداری کرسکے گا، مخصوص علاقہ کی بجائے شوگر ملیں صوبے میں کہیں سے بھی گنا خرید سکیں گی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نمبر 12 کا اجلاس ہوا، سینئر منسٹر عبد العلیم خان، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شفیع،  خدیجہ فاروقی، سمیرا احمد اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950ء میں مجوزہ ترامیم پر غور و خوض کیا گیا، کین کمشنر پنجاب اور محکمہ خوراک کے افسران نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

کمیٹی نے ایکٹ کو کاشتکاروں کیلئے مزید موثر بنانے کے لئے متعدد ترامیم کی منظوری دی ہے، دفعہ 8 میں ترمیم کے مطابق اب شوگر ملیں حکومت کی دی گئی تاریخ تک کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پابند ہوں گی، کاشتکاروں کے بقایا جات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے کین کمشنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ممبر کمیٹی میاں شفیع نے بتایا کہ اس سال ترمیمی آرڈیننس کی وجہ سے کرشنگ سیزن بروقت شروع ہوا، وزن اور ادائیگی میں کٹوتی کا خاتمہ ہوا۔

کسانوں کے وفد نے بتایا کہ بزدار حکومت نے ستر سال میں پہلی دفعہ کاشتکاروں کو پوری اور بروقت ادائیگیاں کرائیں، آرڈیننس ختم ہونے کی وجہ سے کسانوں کے 11 ارب روپے پھنس گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer