ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل نے نوٹس آف چارج کا جواب جمع کرادیا

عمر اکمل نے نوٹس آف چارج کا جواب جمع کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل فائیو سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چارج کا جواب جمع کرادیا، فکسنگ کیلئے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسلیم کیاہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے پی سی بی کے نوٹس آف چار ج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بلے باز کے اس فیصلے کے بعد ان کامعاملہ انٹی کرپشن ٹریبونل کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا ۔عمر اکمل کے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے ۔عمر اکمل کے پاس پی سی بی کے نوٹس آف چارج کا جواب دینے کیلئے 31 مارچ تک وقت تھا۔

یاد رہے پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے مطابق ان پر فکسنگ کیلئے رابطوں اور پیشکشو ں کے بارے میں بروقت آگاہ نہ کرنے کا الزام ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer