ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاہور پولیس میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور پولیس کا اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا، ڈی ایس پی نولکھا کا ریڈر کرونا وائرس کا شکار ہوا، متاثرہ اہلکار کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل چند روز قبل اپنے آبائی گاؤں شکر گڑھ سے آیا تھا جس کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا جس میں اسے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، ہیڈ کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس افسران کے مطابق ڈی ایس پی اور ان کے تمام عملے کے بھی کرونا ٹیسٹ کر لیے گئے جبکہ ڈی ایس پی کے دفتر میں جراثیم کش ادویات کا بھی سپرے کروایا گیا ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر کے مطابق تاحال باقی کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار میں کوئی نیا مریض نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer